ٹی وی ناروے
ٹی وی ناروے ( نارويجن: تھے وے نورگے: TVNorge جس کا مخفف پہلے TVN اور اب صرف N ہے) ايک نارويجن ٹی وی چينل ہے۔
اس چينل کا اجرا 5 دسمبر 1988 کو ہوا۔ يہ ايک نجی چينل ہے، جسے صرف پچاس ہزار نارویجن کرونا کی قلیل مقدار سے شروع کیا گیا[1]۔ ٹی وی نورگے کی نشريات بذريعہ کيبل يا ڈش انٹينا کی مدد سے ديکھی جا سکتی ہیں۔ يہ پہلا نارويجن چينل ہے جسے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چلايا جاتا ہے۔
ٹی وی ناروے نے 3 اکتوبر 2008 سے ہائی ڈيفینشن ( High Definition ) نشريات کا آغاز کيا ہے۔ 2009 کے آغاز سے ٹی وی ناروے نے خود بھی ہائی ڈيفینشن پروگرام بنانے شروع کر دئے ہیں۔
يہ چينل نوجوانوں ميں بہت زيادہ مقبول ہے جس کی بڑی وجہ اس پر دکھائے جانے والے غير ملکی خصوصا امريکی پروگرام ہیں۔