پادری
پادری (انگریزی: Clergyman) مسیحیوں کا روحانی پیشوا جو اسقف اعظم کے بعد اسقف کا درجہ سب سے اونچا ہوتا ہے۔ پہلے وقتوں میں پادری اور ایک بزرگ آدمی کے درمیان کوئی امتیاز نہیں تھا۔ مگر جوں جوں گرجے کے اقتدار اور تعداد بڑھتی گئی پادری نمایاں شخصیت بنتا گیا۔ پادری کا انتخاب لوگ کرتے تھے۔ بعد میں پوپ کی طرف سے نامزدگی کا رواج ہوا۔ اکثر رومن کیتھولک ملکوں میں آج بھی پادری کو پوپ ہی نامزد کرتا ہے۔ لیکن انگلستان میں 1534ء کے بعد پادری کی نامزدگی حکومت کے سپرد ہے اور یہ کام بادشاہ کرتا ہے۔ انجیل کے اس حصے کے مطابق جس میں شریعت موسوی کا ذکر ہے۔ پادری کا کام قربانی پیش کرنا تھا۔ چنانچہ کلیسیا کے ابتدائی دور میں مسیحی پادریوں کو پریسبیٹر کے نام سے موسوم کیا جاتا تھا۔ جو مخفف ہو کر پریسٹ رہ گیا۔