پانچواں کالم (انگریزی: Fifth Column)وہ جاسوسی ادارہ یا اس کا فرد جو جنگ کے وقت فوجی واقفیت فراہم کرے، غدار شخص یا گروہ،[1] نیم سیاسی اور نیم فوجی اصطلاح جو دوسری جنگ عظیم کے دوران میں رائج ہوئی۔ 1936ء میں جنرل فرانکو نے اسپین میں جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کی اور فوجی یورش کرکے درالحکومت میڈرڈ کا محاصرہ کر لیا۔ اس نے اعلان کیا کہ شہر کے اندر ایک گروہ اس کی مدد کر رہا ہے۔ ہرفوج میں چار حصے ہوتے ہیں۔ بحری فوج، بری فوج، ہوائی فوج، اخبارات اور پروپیگنڈا۔ جنرل فرانکو نے اپنے جاسوسی گروہ کا نام پانچواں کالم رکھا۔ اب پانچواں کالم ہر اس ادارے کو کہتے ہیں جو جنگ کے وقت فوجی واقفیت فراہم کرے اور فوج کے سردار کو بہم پہنچائے۔ بسا اوقات کسی غدار شخص یا گروہ کو بھی ففتھ کالم کہہ دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ ایک مشہور بینڈ کا نام بھی ہے۔ اور ایک ٹی وی سیریل بھی اسی نام سے بنائی گئی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردو لغت"۔ 10 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2018