افغانستان کے خانہ بدوش قبائل۔ لباس، زبان اور رہنے سہنے کے سادہ طریقوں کے لحاظ سے عام افغانوں اور پاکستان کے پشتونوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ شلوار کھلی آستینوں والی لمبی قمیص، بڑی سی پگڑی اور بھدے سے جوتے پہنتے ہیں۔ پہلے دس بارہ برس تک کی عمر تک لمبی قمیص پہننے ننگے پاؤں پھرتے ہیں۔ ان کی چلتی پھرتی بستیوں کو قری کہتے ہیں۔ ان کے کتے سدھے ہوئے اور خونخوار ہوتے ہیں۔ اور ان کے ڈیرے کی چوکیداری کرتے ہیں۔ پاوندوں کا عام پیشہ ساربانی ہے۔ عورتیں پردہ نہیں کرتیں۔ ان میں مشترک کنبہ کا نظام رائج ہے۔ یہ لوگ سردیوں میں تلاش معاش کے سلسلے میں پاکستان آ جاتے ہیں۔