پاکستان مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ(PMML) پاکستان کی سیاسی جماعت ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے[1]۔ انتخابی نشان کرسی(Chair) ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ہیں۔ سیف اللہ خالد جنرل سیکرٹری ہیں۔

چیئرمینخالد مسعود سندھو
سیکرٹریسیف اللہ خالد
تاسیس24 مئی 2022
صدر دفترلاہور
نظریاتاسلام، جمہوریت، فلاحی پاکستان
ویب سائٹ
Twitter https://twitter.com/PMMLMedia?t=uxIOrCgliYnDxwKh1Q2g5g&s=09
سیاست پاکستان

قیام

ترمیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ 24مئی2022 میں معرض وجود میں آئی۔ اس جماعت نے ملک کے تمام صوبوں میں ذیلی سطح تک تنظیمی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ 2023 میں رکنیت سازی مہم کے دوران ملک بھر میں  لاکھوں لوگ اس تنظیم کا رکن شپ فارم حاصل کرکے رکن بن چکے ہیں۔

انتخابات میں شرکت

ترمیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ2022 میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم مذکوہ انتخابات ملتوی ہو گئے۔ بعد ازاں 2023 میں پنجاب کے عام انتخابات کے لیے 271 امیدواروں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پارٹی ٹکٹ حاصل کیا، لیکن انتخابات نہیں ہوسکیں[2]۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 507 امیدواروں کو نامزد کیا تھا۔انتخابات 2024ء میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مجموعی طور پر 5لاکھ 25 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

منشور

ترمیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ جمہوریت، شخصی آزادی، مساوات، تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیاسی کردار کے ذریعے پاکستان کے تمام طبقات میں اتحاد و یکجہتی کے لیے کوشاں ہے۔ اس جماعت کا منشور یہ ہے کہ ملک میں ہر شہری  کو تعلیم ، صحت، روزگار اور انصاف  کے مواقع بلا تفریق ملنے چاہئیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کو اپنی جدوجہد کی بنیاد قرار دیتی ہے۔بانیانِ پاکستان نے یہ ملک اسلام کے نام پر ان گنت قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ انہی خطوط پر جدوجہد کے ذریعے اس ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے[3]۔

سیاسی کردار

ترمیم
پارٹی پرچم
پارٹی پرچم ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کے خاتمے اور اتحاد و یکجہتی کی فضا پیدا کرنے کے لیے 2023 میں ملک بھر میں عوامی مہم چلائی۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں بڑے جلسے منعقد کیے۔28مئی  کو لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی تکبیر کانفرنس اس جماعت کا سب سے بڑا پاور شو تھا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی[4]۔

فلاحی کردار

ترمیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں عوامی فلاح کے لیے سیکڑوں پراجیکٹ چلا رہی ہے۔جن میں سستی روٹی پروگرام، عوامی سہولت بازار، روزگار سہولت پروگرام اور رمضان میں سحر و افطار کے مفت دسترخوان شامل ہیں۔ اب تک ان منصوبوں سے ملک بھر میں لاکھوں افرادمستفید ہو چکے ہیں[5]۔

ذیلی تنظیمات

ترمیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ تمام شعبہ ہائے زندگی میں سیاسی و فلاحی کردار کے لیے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے تحت متعدد ذیلی تنظیمات قائم کی گئی ہیں، تاکہ تمام شعبہ جات میں متحرک کردار ادا کیا جاسکے۔ خواتین میں مسلم وومن لیگ کے نام سے ذیلی تنظیم قائم کی گئی ہے۔ اسی طرح طلبہ میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ اور نوجوانوں میں مسلم یوتھ لیگ کے نام سے تنظیمی سرگرمیاں سر انجام دی جارہی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "LIST OF ENLISTED POLITICAL PARTIES" (PDF)۔ Election Commission of Pakistan۔ 27/06/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 27/06/2023 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= و|date= (معاونت)
  2. "Press Conference"۔ پریس کانفرنس (پریس کلب)۔ Jeevey Pakistan۔ 06/05/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 27/06/2023 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= و|date= (معاونت)
  3. "پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور"۔ Daily Express۔ 09/05/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 27/06/2023 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= و|date= (معاونت)
  4. "تکبیر کانفرنس! مینار پاکستان اور نئی سیاسی جماعت کا اعلامیہ"۔ تکبیر کانفرنس! مینار پاکستان اور نئی سیاسی جماعت کا اعلامیہ۔ Jehan Pakistan۔ 12/06/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 27/06/2023 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= و|date= (معاونت)
  5. "پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے شہر بھر میں سحری کے دسترخوان لگائے گئے"۔ Daily Pakistan۔ 18/04/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 27/06/2023 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= و|date= (معاونت)