پاکستان میں کھجور کی کاشت

پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔[1] ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کھجور کے سب سے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان میں سے ایک ہے، جو سالانہ 5,35,000 ٹن کھجور پیدا کرتا ہے۔ کھجور کی کاشت کے اہم علاقے ضلع خیرپور اور ضلع پنجگور ہیں۔

کھجور کے درخت پر اگنے والی کھجور

اقسام

ترمیم

پاکستان میں کھجور کی 160 سے زائد اقسام پیدا ہوتی ہیں، ان میں سے مشہور اقسام یہ ہیں:

• خیرپور کی اصیل

• ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈھکی

• مکران کی بیگم جنگی

پنجگور کھجور پروسیسنگ پلانٹ

ترمیم

پنجگور، پاکستان میں کھجور کے پروسیسنگ پلانٹ نے سال 2022ع میں متحدہ عرب امارات کی مدد سے پیداوار شروع کی، جسے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (ADFD) نے 6.36 ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ فراہم کیا۔ پراجیکٹ کا رقبہ 5,710 مربع میٹر ہے، اور یہ روزانہ 32,000 ٹن سے زیادہ کھجور پروسس کرتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pakistan 5th largest producer of dates"۔ September 2002 "Pakistan 5th largest producer of dates". September 2002.