پائے ستون (pedestal) اصل میں علم تعمیرات اور مدنی ہندسیات میں اختیار کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جس کے معنی کسی ستون کی بنی ہوئی بنیاد یا قاعدۂ ستون کے ہوتے ہیں۔ عام طور پر اس سے ایک ایسے ستون کا مطلب بھی لیا جاتا ہے کہ جو کسی مجسمے کو اٹھاتا ہو یا سہارا دیتا ہو لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا، یعنی یہ اصطلاح کسی بھی قسم کے ایسے پیر یا قاعدے کے لیے اختیار کی جاتی ہے جو ستون کی ساخت سے متعلق ہو اور یا پھر وہ ستون ہی کسی قسم کے قاعدے کی حیثیت کا حامل ہو۔ بعض اوقات ادب میں اسے کسی بھی چیز کی اہم ترین بنیاد یا کسی شخصیت کے اہم اور بنیادی کردار پر بھی ادا کر لیا جاتا ہے۔