پتا
پتا پودے کا ایک حصہ ہوتا ہے جو زمین سے اوپر ہوتا ہے اور اس کا کام ضیائی تالیف کے ذریعے پودے کے لیے خوراک بنانا ہے۔ پتا ہموار اور پتلا ہوتا ہے تا کہ اس کے زیادہ سے زیادہ سبزینے پر سورج کی روشنی پڑ سکے۔ زیادہ تر پودوں میں سانس لینے کا عمل پتے کے ذریعے ہوتا ہے۔ پتوں میں خوراک اور پانی بھی ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
پتے بے شمار شکلوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ انسانوں اور جانوروں کی خوراک کے طور پر کام بھی آتے ہیں۔ کچھ پودوں ميں پتوں کے کناروں پر اس پودے کے چھوٹے چھوٹے پودے بنتے ہیں مثلا پتھر چٹ۔