پران (گاؤں)
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
پُران ايک ضلع گجرات کا ایک چھوٹا سا خوبصورت گاؤں ہے۔ يہ گاؤں شہر سرائے عالمگير اور منڈی بہاؤالدين کے درميان واقع ہے۔
بعض روایات کے مطابق اس کی تاریخ 326 قبل مسیح سے جا ٹکراتی ہے۔ لیکن تاریخ کو 326 قبل مسیح سے شروع کرنا ایک مشکل عمل ہی نہیں بلکہ نا ممکن عمل ہے۔ لیکن ایک حوالہ دیتا جاؤں کہ 326 - 327 قبل مسیح میں سکندرِ اعظم اور راجا پورس کے درمیان لڑی جانے والی جنگ اسی سر زمین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لڑی گی تھی اور راجا پورس نے اپنے چھوٹے بھائی راجا پوران کو سکندر اعظم کی عظیم فوج سے مقابلہ کرنے کے لیے گاؤں پوران کے مقام پر ہاتھیوں کے لشکر کی مدد کے ساتھ فائز کیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس جگہ کو پوران کے نام سے نوازا گیا۔
مزید دیکھیے
ترمیم- ایک موقع جال - اپنا پورانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ apnapuran.com (Error: unknown archive URL)
گاؤں پوران کی موجودہ آبادی تقریبا 15ہزار کے لگ بھگ ہے۔ یہ گاؤں سراے عالمگیر سے 21کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ گاؤں کے مشرق کی طرف نہر اپر جہلم اور مغرب کی جانب دریاے جہلم رواں ہوتا ہے۔ گاؤن پوران پنجاب بلکہ پاکستان کے امیر ترین گاؤں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی آبادی کی اکثریت بیرون ملک مقیم ہے۔ جن میں امریکا، کینیڈا، سپین، برطانیہ، اٹلی، ناروے، فرانس، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ گاؤں میں نوے فیصد راجپوت ہیں۔ جبکہ جٹ، ملک اور دیگر قومیں بھی رہائش پزیر ہیں۔ گاؤں میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے۔ جن میں شہر جانے کے لیے پکی سڑک، موبائل فون، DSL, وغیرہ۔ گاؤں کے لوگ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہیں۔ جن میں سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیوٹ تمام شامل ہیں۔