پراکسیمیٹی سنسر
پراکسیمیٹی سنسر(Proximity sensor) کسی چیز کی دوری یا نزدیکی کی پیمائش کے کام آتا ہے۔ موبائل میں یہ سنسر فرنٹ کیمرے کے آس پاس ہوتا ہے اور یہ دیکھتا کہ آپ فون سے کتنا دور ہیں یا آپ کال سن رہے ہیں تو یہ سکرین کو آف کر دیتا ہے تاکہ چہرے سے کوئی بٹن نہ دب جائے۔ یہ فون انفراریڈ شعاعیں پھینک کر ان کے واپس آنے سے پتا چلاتا ہے کہ اس کے نزدیک کوئی چیز موجود ہے ۔