پردیپ کے آر (1961 – 17 فروری 2022)، جنہیں پیشہ ورانہ طور پر پردیپ کوٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ہندوستانی فلمی اداکار تھے جنھوں نے بنیادی طور پر ملیالم فلموں اور کچھ تامل فلموں میں کام کیا۔ وہ اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔ 2010 کی تامل فلم ونئیتھاندی وروایا میں ان کے کردار کی بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کے بعد وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پردیپ کوٹیم
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کوٹایم   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 2022ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوٹایم   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

پردیپ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2001 میں آئی وی سسی کی ہدایت کاری میں بننے والی ملیالم فلم ای نادو انالے وارے سے کیا۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں، انھوں نے ایک جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کیا، بنیادی طور پر وہ غیر بولنے والے کرداروں اور غیر معروف کرداروں میں نمودار ہوئے۔ وہ راج مانکیم اور 2 ہری ہر نگر سمیت بہت سی فلموں میں بھیڑ کے مناظر یا غیر بولنے والے کردار کے طور پر نظر آئے ہیں۔ انھوں نے گوتم واسودیو مینن کی ہٹ فلم ونئیتھاندی وروایا میں انھیں پہچان ملی، جس میں انھوں نے فلم کی ہیروئن ترشا کرشنن کے چچا کا کردار تھا جسے خوب سراحا گیا۔ اسی فلم کی تیلگو زبان میں ری میک یہ مایا چیساوی اور ہندی ری میک ایک دیوانہ تھا میں انھوں نے یہ کردار دو بار پھر نبھایا۔

ان کے مشہور کاموں میں آڈو اورو بھیگارا جیوی آنو، اورو وڈکن سیلفی، لائف آف جوسوٹی، کنجیرامیانم، ویلکم ٹو سینٹرل جیل، امر اکبر انتھونی، آدی کپیارے کوٹمانی اور کٹپپانائیلے ریتھوک روشن شامل ہیں۔ [1] وہ کامیڈی ڈائیلاگ ڈیلیوری میں اپنے خاص انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ زیادہ تر، انھوں نے مزاحیہ، معاون اور کیمیو کردار ادا کیا۔ پردیپ نے دوسرے ایشیا نیٹ کامیڈی ایوارڈز 2016 میں مختلف کرداروں کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے آخری بار موہن لال کے ساتھ بی اننی کرشنن کی ہدایت کاری میں بنی فلم آراٹو میں کام کیا۔

ذاتی زندگی

ترمیم

پردیپ کی شادی مایا سے ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ وہ 17 فروری 2022 کو کوٹایم کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ [2][3]

فلموگرافی

ترمیم
فلموں کی فہرست اور کردار
سال فلم کا نام ساتھی فنکار کردار تبصرہ
2001 ای نادو نالے وارے
2002 کلیانا رمن
2004 کنینم کناڈیکم
2004 دی پیپل 4
2005 راج مانیکیم
2008 لالی پاپ
2009 2 ہری ہر نگر مائی بگ فادر
2010 ونئیتھاندی وروایا بطور جارج، جیسی کے چچا کا کردار تمل فلم
2010 یہ مایا چیساوی تیلگو فلم
2010 الیکٹرا قبرستان میں موجود شخص
2012 ایک دیوانہ تھا بطور جارج، جیسی کے چچا کا کردار ہندی فلم
2012 تتاتھین مرایاتھو
2012 چھما آنند کے والد امریتا ٹی
2012 بینکنگ ہاؤسز 10 ٹو 4 پولیس کانسٹیبل
2013 آمین پولیس آفیسر
2013 سندریکل 5
2013 راجا رانی نویتھا کے والد تمل فلم
2013 فلپس اینڈ دی مونکی پین پاویتھران سر
2014 مانجا
2014 ناکو پینٹا ناکو تکا سریدھرن
2014 بھیا بھیا رجسٹرار
2014 لال بہادر شاستری تارا کے والد
2014 اتہاسا ایلور انکل
2015 آڈی اورو بھیگارا جیوی آنو ہیڈ کانسٹیبل
2015 دی رپورٹر چٹپن
2015 اورو وڈکن سیلفی شاجی کے والد
2015 نان بیندا چائے والا تمل فلم
2015 اینم ایپوزہم کینٹین سپلائر
2015 اورو سیکنڈ کلاس یاترا جوپن
2015 کے ایل 10 پتھو رجسٹرار
2015 اچھا دین سی سی ٹی وی آپریٹر
2015 نمستے بالی
2015 تھنکل متھل ویللی وارے از خود
2015 وشواسم اتھالے ایلم سولومن
2015 یوٹوپیائیلے واجالو پورن چندرن
2015 جمنا پیاری رادھیکا کے والد
2015 کنجی رامائنم شراب خانے کا ملازم
2015 لائف آف جو سوٹی جوسوٹی کے انکل
2015 اورومبکل اورونگریلا سولو کا شوہر
2015 کوہِ نور کروناکرن
2015 امر اکبر انتھونی چکپن
2015 سالٹ مینگو ٹری شامیر
2015 آدی کپائرے کوٹامنی بھانو کے رشتہ دار
2015 اے ٹی ایم
2016 اپپورم بنگال اپاورم ٹراوانکور
2016 کدھن تھارم ایلیس
2016 پتھیا نیایم مموتھی، نین تارا تھلاتھل سری نیواسن ہندی ڈب: میرا سنگھرش
2016 ہیلو نمستے موہنن
2016 اتھو تھانڈا پولیس رشید
2016 تھیری وجے، سامنتھا، ایمی جیکسن پولیس کانسٹیبل تمل فلم

ہندی ڈب: تھیری

2016 درونتے پرینامم پرتھان
2016 شیکھامنی
2016 مدھوگاوو ڈاکٹر
2016 ادوپولیاتم کنجی نارائنن
2016 کاریکننم 6ایس کوچ
2016 انیارکو پرویشانمیلا ڈائریکٹر اٹی کاندوم
2016 ویلکم ٹو سینٹرل جیل شیون
2016 کٹپپانائیلے ریتھوک روشن داسپن کے والد
2016 کوی ادھیشی چاتھو؟ (شاعر کیا کہتا ہے) بروکر کونجوسے
2016 آنندم (خوشی) پروفیسر کنجی کوزی
2016 اورے مکہم (ایک چہرہ) لائبریرین
2017 گوڈا کپتان کا بھایہ اور باورچی
2017 کپپاسینو (کیپاچینو)
2017 اورو وشیساپیٹا بریانی کیسا

(ایک خصوصی بریانی کا قصہ)

میتھیو
2017 سنڈے ہالی ڈے
2017 کونجم کونجم برونو تمل فلم
2018 دیوی کیتوجم کے۔ کمار اکنام مداتن
2018 کلیانم (شادی) اروندن
2018 کاموکی پرنسپل
2018 موہن لال سیٹھو کے انکل
2018 سوورنا پرشن
2018 لافنگ اپارٹمنٹ نئیر گری نگر
2018 پدایوتم (پیدل سفر)
2019 جنادھیپن سیواداسن
2019 اے فار ایپل
2019 اورو آدھار لو پرنسپل کاسیکریٹری ہندی ڈب:

ایک دھانسو لو اسٹوری

2020 2 اسٹیٹس
2020 پاپم چییاتھاور کالیریاٹے
2021 پاپانتم سیمونتم پیلر
2022 آراٹو موہن لال
2022 متھمگی پنچائت مادھون

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pradeep Kottayam"۔ cochintalkies [مردہ ربط]
  2. "اداکار کوٹیم پردیپ انتقال کر گئے" 
  3. "ملیالم اداکار کوٹیم پردیپ انتقال کر گئے" 

بیرونی روابط

ترمیم