پرورا
پرورا ہوٹل کو ہٹلر ہوٹل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ 1936 میں بنایا گیا تھا اور یہ اب تک بند ہے۔ یہ ہوٹل 5 کلومیٹر لمبا ہے جس کے ہر کمرے کا رخ سمندر کی طرف ہے۔ اس ہوٹل کو 25000 افراد اور اُن کے خاندانوں کی تعطیلات کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ ہوٹل بحیرہ بالٹک کے ایک جزیرے روئیگین پر بنایا گیا ہے۔ یہ ہوٹل 100 بلاک پر مشتمل ہیں۔ ہر بلاک میں 100 کمرے ہیں۔ یہ بلاک ایک میل سے بھی لمبی درجن بھر کوریڈور سے منسلک ہیں۔[1]