پروفیسر سید ریاض حسین زیدی

نعت گو شاعر

پیدائش ترمیم

اپریل 1940ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے

تعلیم ترمیم

ابتدائی تعلیم سکاچ مشن ہائی اسکول، سیالکوٹ سے میٹرک، جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ سے بی۔اے پاس کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے اردو کا امتحان اعلی اعزاز کے ساتھ پاس کیا۔پھر بی۔ایڈ کی ڈگری گورنمنٹ ٹریننگ کالج بہاولپور سے حاصل کی

تدریس ترمیم

ریاض حسین زیدی ساری عمر درس و تدریس سے منسلک رہے ۔ آپ محکمہِ تعلیم میں استاد شعبہِ اردو کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ گورنمنٹ کالج عارف والا میں کامیاب پرنسپل رہے۔ گورنمنٹ ایمرسن ملتان میں بھی تعینات رہے۔گورنمنٹ کالج ساہیوال سے پروفیسر آف اردو کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔

تلامذہ ترمیم

ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر سہیل احمد خان ، اکٹر طاہر تونسوی، غلام نبی اعوان، اصغر ندیم سید، محسن نقوی، ڈاکٹر اعجاز تبسم، ڈاکٹر منصور احمد قریشی، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، ڈاکٹر افتخار شفیع اور اس کے علاوہ ان گنت نامور ہستیاں کسی نہ کسی کلاس میں ان کی شاگرد رہی ہیں۔

نعت گوئی ترمیم

انھوں نے پہلی نعت 1958 میں سیالکوٹ میں منعقدہ ایک نعتیہ مشاعرے میں پڑھی جبکہ وہ اس وقت ایف۔اے کے طالبعلم تھے۔اس کا مطلع تھا

فکرو عمل کے حسن کا سامان کر دیا

عزت ماآب آپ نے انسان کر دیا۔

سیالکوٹ میں استاد سید عشقی الہاشمی ، اصغر سودائی اور تاب اسلم کی رہنمائی ان کے فن کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور پھر باقاعدہ شعری عظمتوں کو قاضی حبیب الرحمان کی معییت میں نکھارا گیا ان کا پہلا نعتیہ مشاعرہ پی۔ٹی۔وی لاہور سے تھا


نعتیہ مجموعے ترمیم

  • ریاض مدحت، (2002ء)
  • جمال سید لولاک، (2005ء)
  • ذکر شہ والا، (2012ء)
  • اے رسول ِ امیں، (2020ء)

اعزازت ترمیم

  • سیرت ایوارڈ برائے ریاض مدحت 2002ء -

(اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف نے دیا۔)

  • صوبائی سیرت ایوارڈ ، ذکر شہ ِ والا، 2012ء - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
  • حفیظ تائب ایوارڈ گوجرہ
  • جناح لائبریری ساہیوال - بہترین شاعری کا ایوارڈ
  • ایم فل کا مقالہ - پروفیسر نوید عاجز نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری لی
  • ملتان میں قیام کے دوران اردو اکیڈمی کے پہلے سیکرٹری منتخب ہوئے۔

ادبی خدمات ترمیم

ملکِ عزیز کے نامور پرچوں میں مسلسل چھپنے کا اعزاز بھی انھیں حاصل ہے۔ رسالہ "فنون"، "اوراق"، "بیاض"،"الحمرا"،"ارژنگ"،"غنیمت"،"ادب دوست"،"مدحت"،"نعت رنگ" میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ پی ٹی وی کے مسالموں اور نعت کے حوالے سے پروگرامز میں مسلسل مدعو کیے جاتے رہے ہیں۔ 92 اور Qtv پر بھی ان کی شرکت کو یقینی بنایا جاتا رہا۔اس کے علاوہ ان گنت مشاعروں میں صدارت و شرکت کی اور امریکا و کینیڈا کے دورے بھی کیے۔ماشاء اللّٰہ حج و عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

وہ خدمت نعت کا ایک ادارہ ادب سرائے کے بانی بھی ہیں ۔ ادب سرائے ساہیوال میں 1994 سے تا حال متواتر ماہانہ نعتیہ نشستوں کا انعقاد ذاتی خرچے پر ممکن بنا رہا ہے۔اب تک اس کا 306 ماہانہ نعتیہ مشاعروں کا انعقاد ہو چکا ہے

مجید امجد نمبر کالج میں انھوں نے 1976ء میں نکالا۔ قائد اعظم نمبر، گولڈن جوبلی نمبر بھی بحیثیت چیف ایڈیٹر کالج میگزین نکالا۔ اس میں ناصر شہزاد نمبر بھی شامل ہے۔ رحیم یار خان میں پیامِ سحر رسالہ نکالا۔ملتان میں بانی سیکرٹری اردو اکادمی ملتان بھی رہے۔ اس کے علاوہ رائٹرز گلڈ پنجاب کے ارکان بھی رہے۔ مزید براں صدر عمل فاؤنڈیشن ساہیوال اور قومی زبان تحریک ساہیوال کے صدر بھی رہے۔