پروفیسر عبدالقیوم
پروفیسر عبد القیوم ماہر تعلیم اورمحقق تھے۔وہ 1909ء کو لاہور میں پیدا ہوئے[1]۔پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجید ناظرہ پڑھنے کے بعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کے امتحان سے کیا۔ 1934ء میں اوری اینٹل کالج سے ایم عربی کا امتحان پاس کیا۔اور پھر آپ نے 1939ء سے لے کر 1968ء تک تقریبا تیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان و ادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا۔علمی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ محبت اور خدمت کا مرکز کالج کی سرگرمیاں ، مقالات نویسی اور مسجد مبارک تھی جس کی وہ بے لوث خدمت کرتے رہے۔اور مختلف ادوار میں انھوں نے علمی و تحقیقی مقالات بھی تحریر کیے۔پروفیسر صاحب تقریباً دس سال تک جامعہ پنجاب کی عربک اینڈ پرشین سوسائٹی کے سیکرٹری رہے اور انھوں نے متعد کانفرنسوں میں اعلیٰ تخلیقی و تحقیقی مقالات پیش کیے۔اور لسان العرب کا ایسا اشاریہ تیار کیا جسے اندروں و بیرون ملک کے ماہرین نے بے حد سراہا۔ ۔ کتاب’’ مقالات پروفیسر عبد القیوم ‘‘ پروفیسر عبد القیوم کے تحریر کردہ علمی و تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے۔ان مضامین کو موصوف نے خودہی مرتب کرنے کا آغاز کیا تھا لیکن زندگی نے وفا نہ کی آپ چار ماہ بستر پر گزار کر 8 ستمبر 1989ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔بعد ازاں ان کے بیٹے میجر زبیر قیوم بٹ کے شوق و تعاون سے پروفیسر موصوف کے شاگرد ڈاکٹر محمودالحسن عارف نے پروفیسر مرحوم کے بکھرے ہوئے مضامین اور بعض غیر مطبوعہ مقالات کو دو جلدوں میں مرتب کیا۔ایک جلد علمی و تحقیقی مقالات اور دو سری جلد عام مضامین و خطابت پر مشتمل ہے،
پروفیسر عبدالقیوم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "پروفیسر عبدالقیوم حیات و خدمات"۔ jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2023