پروفیسر محمد حسین بلوچ
پروفیسر محمد حسین بلوچ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 02 مارچ 1972
نوک آباد تسپ، ضلع پنجگور بلوچستان ضلع پنجگور |
رہائش | کوئٹہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بلوچستان یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف سائنس |
پیشہ | تدریس |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمپروفیسر محمد حسین بلوچ 02/ مارچ 1972 کو پنجگور میں حاجی مدد خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ تعلیم کا شوق شروع ہی تھا۔ چنانچہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پنجگور میں ہی پائی۔ آپ دیگر لڑکوں سے شروع ہی سے الگ مزاج کے حامل تھے۔ جس طرح کے مسائل ہر پاکستانی پس ماندہ علاقہ کے ہمیشہ رہے ہیں ایسے ہی مسائل کا ان کو بھی سامنا رہا لیکن یہ پورے استقلال اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔ بالآخر انھوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم ایس سی کر لی اور خود بھی درس و تدریس سے وابستہ ہو گئے۔
کار ہائے نمایاں
ترمیممحمد حسین بلوچ نے بطور لیکچرر (باٹنی) اپنی عملی زندگی کا آغاز گورنمنٹ ڈگری کالج آواران سے 1998 میں کِیا۔ 2001 سے 2007 تک پنجگور میں رہے۔ پھر براہِ راست اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی ہوئے۔ 2011 تک اسسٹنٹ پروفیسر رہے۔ 2012 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کا براہِ راست امتحان پاس کیا۔ 2015 سے 2018 تک گورنمنٹ کالج پنجگور کے پرنسپل رہے۔ جنوری 2019 سے دسمبر 2019 تک گورنمنٹ ڈگری کالج آواران کے پرنسپل رہے اور انتظامی معاملات کو ایسی معاملہ فہمی سے سلجھانے کا ہنر سیکھا کہ انھیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ کے لیے ایک موزوں اکائی نہ صرف خیال کِیا گیا بلکہ انھوں نے اپنی دور اندیشی اور معاملہ فہمی سے ثابت بھی کِیا کہ وہ ہی واحد اکائی ہیں جو نہ صرف سریاب کالج کوئٹہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ چنانچہ انھیں جنوری 2020 میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سریاب روڈ کوئٹہ میں بطور پرنسل تقرر دیا گیا۔ اِن کے دور میں کالج نے بہت ترقی کی اور آج ہم دیکھتے ہیں ڈگری کالج، کوئٹہ کے بہترین کالجوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ سب محترم پروفیسر محمد حسین بلوچ صاحب کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
حوالہ جات
ترمیم<ref>بولان کالج میگزین
ورکشاپس
ترمیممالی تقسیم کار افسروں کی کارکردگی اور ذمہ داریاں
بجٹ 2021 کی تیاری اور عوامی مالی انتظامات۔