پروفیسر ہووالا
پروفیسر ہوِوالا (1937-2020ء)
پیدائش
ترمیمپورا نام صبر جمشید ہوِوالا تھا۔ صبر جمشید ان کی کنیت اور ہوِوالا خانوادہ کا نام تھا۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق بمبئی کے ایک پارسی گھرانے سے تھا، جہاں ان کی پیدائش 1937ء ہوئی۔
تعلیم
ترمیمابتدائی اور کالج کی تعلیم بمبئی سے ہی حاصل کی۔ وہ خود ذکر کرتی تھیں کہ مشہور فلم اداکار امجد خان ان کے کلاس فیلو تھے۔ بی۔ اے کے بعد ایران چلی گئیں اور وہیں تہران یونیورسٹی سے پی۔ایچ۔ ڈی کی سند حاصل کی۔ان کی پی ایچ۔ ڈی کا مقالہ ‘پارسیان ہند کی ایران سے مہاجرت کے حوالے سے تھا۔
تدریس
ترمیماس کے بعد ستر کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں جب جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی اپنے قیام کے شروعاتی مرحلہ میں تھا تو وہ 1971ء میں بحیثیت لکچرر مقرر ہوئیں اور تقریباً 35 سال تدریسی خدمات انجام دیں۔