پریس فار پیس
پریس فار پیس 1999ء میں مظفر آباد میں قائم ہوئی ۔ ابتدا میں تنظیم کا زیادہ تر کام مقامی صحافیوں کی ایک ٹیم نے سنبھالا جنھوں نے اپنے پیشہ کی مناسبت سے تنظیم کا نام پریس فار پیس رکھا ۔ بعد ازاں اس میں زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد بشمول وکیل، طلبہ و طالبات ، ادیب ، تاجر ، تحقیق کار ، امن و انسانی حقوق کے کارکن، سماجی ا ور سیاسی حقوق کے کارکن ، ماحولیات اور آبادی کے مسائل پر کام کرنے والے ، غربت کے خاتمہ اور خواتین کی ترقی پر کام کرنے والے بھی شامل ہوتے گئے مگر ان سب نے باہمی اتفاق رائے سے تنطیم کا نام پریس فار پیس ہی رہنے دیا,