پسپائی کا مطلب ہے پسپا ہونا۔پسپا کامعنی ہے شکست خوردہ۔ یہ "پس" (پیچھے) اور "پا" (پاؤں) سے مل کر بنا ہے ، چونکہ شکست کھانے والا پیچھے کی جانب قدم اٹھاتا ہے ، اس لیے اسے پسپا کہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ عموما یہ لشکر کی صفت ہوتی ہے ، جیسے فلاں لشکر پسپا ہو گیا ، فلاں قوم کو پسپائی ہو گئی۔ تاہم ہر پیچھے ہونے والی کی صفت کے طور پر یہ لفظ آسکتا ہے۔ پسپائی کا متضاد "پیش قدمی" ہے ، پیش بمعنی "آگے" اور قدم بمعنی پاؤں ، آگے بڑھنے کو پیش قدمی اور پیچھے ہٹنے کو پسپائی کہتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم

دیکھیے فیس بک پر ”اصلاح اردو“۔