پطرس کا پہلا خط
(پطرس کا پہلا عام خط سے رجوع مکرر)
پطرس کا پہلا خط مسیحی عہد نامہ جدید میں شامل حواری پطرس سے منسوب ایک خط ہے۔ اس کے پہلے جملے میں ہی لکھنے والا اپنا نام پطرس بتاتا ہے۔ اور آیت 5 میں وہ خود کو بزرگ پطرس کہتا ہے۔ اسی بنا پر بعض نقاد اسے پطرس کا خط نہیں مانتے، کیوں کہ وہ حواری تو تھا، لیکن بزرگ نہیں تھا۔ پطرس ہی اس خط کا مصنف ہونے کی تصدیق کئی ابتدائی مسیحی علما نے کی ہے۔ جن میں کلیمنس، پولی کارپ، ارینیس اور کل؛سیا کا اولین مؤرخ یوسیبیس شامل ہیں۔ اسی طرح بعض ابتدائی اہم مسیحی شخصیات نے اس کا ذکر ہی کیا کہ یہ پطرس کا تحریر کردہ ہے۔ بعض نقاد پطرس کے پہلے خط کی یونانی فصاحت پر بھی جرح کرتے ہیں کہ پطرس کم پڑھا ہوا تھا اور اس کی مادری زبان بھی یونانی نہیں تھی، جب کہ اس خط کی زبان فصیح یونانی ہے۔