پنجاب یونیورسٹی میوزیم
یہ میوزیم لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں ایگریکلچرل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سامنے واقع ہے جس کا افتتاح جنوری 2016ء میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کیا۔ یہ میوزیم خاص طور پر علمِ حیوانات و حیاتیات کے طالب علموں کی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ علمی و تحقیقی عجائب گھر بیشتر حیوانات بشمول آبی جانور، کیڑے و حشرات الارض، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ [1]
- ↑ تحریر : ڈاکٹر محمد عظیم شاہ بخاری