پنڈت پریم ناتھ بزاز
پیدائش:1909ء
وفات: 1973ء
کشمیر کے رہنما اور اخبار نویس۔ کے شیخ عبداللہ نے مسلم کانفرنس کا نام بد ل کر نیشنل کانفرنس رکھا تو پنڈت بزاز اس میں شامل ہو گئے۔ 1938ء میں نیشنل کانفرنس نے تحریک شروع کی تو اس میں پنڈت بزاز بھی گرفتار ہوئے۔ رہائی کے بعد شیخ عبد اللہ کی شرکت میں روزنامہ ’’ہمدرد‘‘ جاری کیا۔ مگر کچھ عرصے بعد دونوں میں ان بن ہو گئی اور پنڈ بزاز نیشنل کانفرنس سے الگ ہو کر مسٹر ایم۔ این رائے کی جماعت میں شامل ہو گئے اور مقبوضہ کشمیر میں مزدوروں اور کسانوں کی تنظیم کی۔ 1947ء میں گرفتار کر لیے گئے۔ اور تین سال بعد رہا ہوئے۔ پنڈت جی کشمیر کے الحاق کے لیے آزاد رائے شماری کے حامی تھے۔ کشمیر، آزادی کمشیر اور وطن پرستی پر کئی کتابیں لکھی ہیں۔