پوسٹ ٹرتھ
پوسٹ ٹرتھ (انگریزی: Post-truth) سیاست کے طالب علموں کے لیے ایک دلچسپ مظہر ہے۔2016 کے اختتام پر آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل ہونے والے لفظ پوسٹ ٹرتھ Post Truth کو ورڈ آف دی ائیر قرار دیا گیا۔پوسٹ ٹرتھ سے مراد آج کل لوگوں کا یہ رجحان ہے کہ وہ حقائق اور دلائل کو پس پشت ڈال کر وقتی ہیجان میں جذبات کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں بالادست قوتیں اس جذباتیت کو استعمال کرتی ہیں ۔یعنی ایسی صورت حال جہاں عوامی رائے یا سیاسی فیصلے حقائق کی بجائے جذبات، عقائد یا ذاتی تجربات پر زیادہ منحصر ہوتے ہیں۔ اس میں حقائق کی بجائے جذباتی اپیلیں، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کا کردار بڑھ جاتا ہے۔ یہ اصطلاح خاص طور پر حالیہ برسوں میں سیاسی مباحثوں اور سوشل میڈیا کے اثرات کے تناظر میں استعمال کی جاتی ہے۔دوسرے الفاظ میں سچ ابھی جوتے ہی پہن رہا ہوتا ہے اور جھوٹ آدھی دنیا کا چکر لگا کر واپس آجاتا ہے ۔ پروین شاکر کا شعر میں سچ کہوں گی اور ہار جاؤں گی۔ وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کر دے گا۔ پوسٹ ٹرتھ کی ٹھیک طور پر عکاسی کرتا ہے۔
مثالیں
ترمیمڈونالڈ ٹرمپ کی پوری الیکشن کمپین پوسٹ ٹرتھ کا شاہکار تھی۔انتہائی ہوشیاری سے الیکشن سے محض 36 گھنٹے قبل پوپ کی ٹرمپ کے لیے حمایت کا جھوٹا اعلان کر دیا گیا امریکا اور اٹلی کے ٹائم کا فرق پھر وٹیکن سٹی کا اپنا پیچیدہ طریقہ کار جب تک ووٹر تک پوپ کی تردید پہنچتی ٹرمپ کا جادو چل چکا تھا۔ ہیلری کے بارے میں یہ بات دھڑلے سے اڑا دی گئی کہ وہ داعش کی سہولت کار ہیں وہ تردید کرتی رہ گئیں۔انڈیا میں مودی کی فتح، برطانیہ میں بریکسٹ ریفرنڈم کے نتائج۔ عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی کہانیاں۔ یہ سب پوسٹ ٹرتھ کے مظاہر ہیں۔
وجوہات
ترمیمپوسٹ ٹرتھ کی وجہ روایتی اشرافیہ اور برسوں سے جیتنے والے سیاسی چہروں سے بیزاری قرار دی گئی ہے ۔
حوالہ جات
ترمیماس مضمون«پوسٹ ٹرتھ» کا عنوان غیر اردو زبان یا اردو کلمہ نویسی میں ہے۔: | |
---|---|
«پوسٹ ٹرتھ» کا اردو متبادل ہوسکتا ہے۔ اردو متبادل ہونے کی صورت میں تبادلۂ خیال:پوسٹ ٹرتھ پر اردو نام کا حوالہ دے کر «پوسٹ ٹرتھ» کو اردو عنوان کے صفحے پر منتقل کر دیں۔ | |
کلمہ نویسی کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں |