پی سی آر - دراصل پولیمیراز- چین - ری ایکشن کا مخفف ہے۔ یہ تحقیق اور تشخیص میں استعمال کیا جانے والے ایک طریقہ کار (طرز یا ٹیکنیک) کا نام ہے۔ اس کو اردو میں مکـثـورخامری - زنجیری - تعامل کہا جاتا ہے۔ پی سی آر نے خود کو حیاتی طرزیات یا بائیوٹیکنالوجی کی ایک انتہائی مفید اور کارآمد پیش رفتگی ثابت کر دیا ہے، اس قدر مفید کے اس طــرز (ٹکنالوجی) نے اپنے دریافت کرنے والے کو نوبل انعام کی بلندیوں تک پہنچادیا - کیری ملس (Kary Mullis) -

وجہ تسمیہ اور آسان خلاصہ

ترمیم
  • polymerase chain reaction کا نام تین الفاظ کا مرکب ہے جن کی تفصیل اور ان کے اردو متبادلوں کے نام کچھ یوں ہیں
  1. polymerase ایک خامرے (انزائم) کا نام ہے، یہ ایک ایسا خامرہ ہے جو ڈی این اے بناتا ہے اور چونکہ ڈی این اے ایک مکـثـورہ (polymer) ہے اس لیے اس خامرے کا نام پولیمر کے ساتھ ase کا اضافہ کر کے بنایا جاتا ہے (ase کا اضافہ حیاتی کیمیاء میں خامرے کی علامت ہے) یعنی لفظ مکثور کے ساتھ لفظ خامرے کا اضافہ کر کہ ( مکـثـورخامرہ ) کہتے ہیں
  2. chain reaction یا زنجیری تعامل (جسے سلسے وار تعامل بھی کہتے ہیں) ایک ایسا کیمیائی تعامل ہوتا ہے جو اگر سازگار حالات مہیا کیے جائیں تو اپنے آپ کو ایک سلسلے کے طور پر جاری رکھـ سکتا ہے یا اپنے آپ کو دہراتا رہتا ہے
  • لہذا پی سی آر کو سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ یہ مکثورخامرے (polymerase) کی مدد سے کیا جانے والا ایک سلسلہ وار یا زنجیری کیمیائی تعامل ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم