پوکیمون یلو گیم فریک کی جانب سے تخلیق کردہ اور نینٹینڈو کی جانب سے شائع کردہ گیم ہے جو 1998 میں ریلیز کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ گیم بوائے کا خاص ایڈیشن بھی شائع کیا گیا۔

پوکیمون یلو
(جاپانی میں: ポケットモンスター ピカチュウ ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر نینٹینڈو
تقسیم کار ننٹینڈو ای شاپ   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پلیٹ فارم گیم بوائے کلر
تاریخ اجرا 12 ستمبر 1998  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف آر پی وی جی   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موڈ ملٹی پلیئر ،  سنگل پلیئر   ویکی ڈیٹا پر (P404) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میڈیا برقی ڈاؤنلوڈ   ویکی ڈیٹا پر (P437) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم
ESRB:  ویکی ڈیٹا پر (P852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کہانی

ترمیم

گیم کی کہانی اپنے پیش رو سے کافی حد تک میل کھاتی ہے لیکن پوکیمون یلو اپنے ساتھ کئی قسم کی تبدیلیاں لائی۔گیم کی شروعات کانٹو کے علاقے سے ہی ہوتی ہے جہاں 150 پوکیمون موجود ہوتے ہیں۔ شروع میں کھلاڑیوں کو روایتی پوکیمون نہیں دیے جاتے بلکہ اس کے برعکس پکاچو دیا جاتا ہے جبکہ رقیب کو ایوی دی جاتی ہے۔گیم اینیمے سے کافی حد تک میل کھاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم راکٹ سے مقابلے اور میوٹو کو پکڑنے جیسی چیزیں شامل ہیں۔

جائزے

ترمیم

پوکیمون یلو کو اپنے پیش رو سے زیادہ سکور ملا۔گیم رینکینگ نے 85 فیصد سکور دیا اور نئی تبدیلیوں کی تعریف کی۔ اسے گیم بوائے کی پانچویں بہتریں گیم کا اعزاز نصیب ہوا۔ بچوں کی جماعت میں سے 90فیصد نے اس کو بہتریں کہا۔ نینٹینڈو نے 1999 کی چھٹیوں میں اس کی بدولت سات کروڑ پچاس لاکھ کما لیے۔ پہلے ہفتے میں گیم کی چھ لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ امریکا میں پوکیمون کی سب سے زیادہ خریدی جانے والی گیم کا اعزاز بھی اسے حاصل ہے۔