پہلوان گوٹھ
پہلوان گوٹھ گلشن ٹاؤن کی ایک یونین کونسل ہے جو کراچی کے پرانے آباد علاقوں میں سے ہے اور پرانے طرز طریقے سے آباد ہے۔ پہلوان گوٹھ میں رہنے والے لوگ محنتی اور جفاکش ہیں۔ یہاں مختلف گروہوں اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں۔ خواندگی کا تناسب کم ہے لیکن ابھی لوگ اپنے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ پہلوان گوٹھ سے آگے جائیں تو بھٹائی آباد کا علاقہ واقع ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی پہلوان گوٹھ سے قریب ہے اسی کے ساتھ ساتھ پہلوان گوٹھ سے جوہر چورنگی جانے والے رستے میں حبیب یونیورسٹی جو گذشتہ سالوں میں تعمیر کی گئی اور اسی سے آگے رابعہ سٹی کے نام سے فلیٹس کا کراچی کا قدیم ترین پروجیکٹ واقع ہے۔
پہلوان گوٹھ | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان |
تقسیم اعلیٰ | کراچی |
قابل ذکر | |
درستی - ترمیم |