پیر لاکھو نامی یہ قبرستان ضلع ٹھٹھہ کے قدیم قصبے جھرک کے قریب واقع ہے اور اڑسٹھ ایکڑ کے وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے- آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق اس قبرستان میں تیرہویں صدی عیسوی سے لے کر گذشتہ صدی تک تعمیر کی گئی قبریں موجود ہیں-

ان قبروں میں منفرد طرز تعمیر والے قدیم مقبرے بھی شامل ہیں جو ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تاریخی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان پر بنی ہوئی دلکش چوکنڈیاں اپنی نوعیت کی منفرد طرز تعمیر کا نمونہ ہیں، جو علاقے کے قدیم باشندوں نے متعارف کرائی تھیں اور ان کی خصوصیت یہ بتائی جاتی ہے کہ انھیں بہت کم لاگت اور کم مٹیریل سے تعمیر کیا گیا ہے-