پیسٹ بن (انگریزی: Pastebin) ایک قسم کا ویب اطلاقیہ ہوتا ہے، جس میں کوئی بھی شخص ایک مخصوص وقت کے لیے اپنا متن محفوظ کر سکتا ہے۔ اس طرح کی ویب سائٹس عموما پروگرامرز اپنے سورس کوڈ یا کنفیگریشن معلومات محفوظ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تاہم کوئی بھی شخص کسی بھی طرح کے متن کو اس میں محفوظ کر سکتا ہے۔
پیسٹ بن اطلاقیہ کی تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو طویل متون اور کوڈز آن لائن محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں سہولت ہو۔ اس وقت انٹرنیٹ پر اس طرح کی ویب سائٹس کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو اپنے صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھ کر متعدد سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔[1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pastebin.com"۔ اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2012 
  2. "Pastebin.com Surpasses 10 Million "Active" Pastes"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2011 
  3. "Twitter / pastebin: Time for cake!!!"۔ Twitter.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2012