پیش زلزلہ یا فورشاک(Foreshock) وہ زلزلہ ہے جو بڑے زلزلے (مین شاک) سے پہلے آتا ہے۔ فور شاک اور مین شاک دونوں میں وقت اور جگہ کے لحاظ سے تعلق ہوتا ہے۔ بڑے زلزلے کے اہم مرحلوں میں فور شاک، مین شاک اور آفٹر شاک شامل ہیں۔ درمیانے درجے سے لے کر بڑے درجوں تک کے زلزلوں کے 40 فیصدفور شاک کو دریافت کیا جانا ممکن ہے جبکہ 7.0 شدت سے بڑے زلزلوں میں یہ شرح 70 فیصد ہوتی ہے۔ فور شاک اور مین شاک کے بیچ میں چند منٹوں سے لے کر دنوں اور بعض حالاات میں سالوں کا فرق بھی ہو سکتا ہے۔2002 میں سماٹرا میں آنے والے زلزلے کو 2004 میں بحر ہند میں آنے والے زلزلے کا فور شاک سمجھا جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر بڑے زلزلے سے پہلے فور شاک سامنے آئیں۔ 8.0درجے سے بڑے زلزلوں کے فور شاک نہیں ہوتے۔ 1950 میں بھارت اور چین میں آنے والا M8.6کے زلزلے کا فور شاک نہیں تھا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم