مداد تراش (انگریزی: Sharpener) مداد کی نوک تراشنے کا ایک آلہ ہے۔ مداد تراش میں لوہے کا ایک بلیڈ لگا ہوتا ہے، جب مداد کو اس میں داخل کیا جاتا ہے تو وہ مداد پر موجود لکڑی کی پرت کو باریک شکل میں چھلتا ہے۔

مداد تراش

مداد تراشنے کا عمل انیسویں صدی عیسوی تک چھری وغیرہ سے لیا جاتا تھا۔ پھر بیسویں صدی عیسوی میں تراشنے کے لیے آلات وجود میں آئے اور اس کے بعد مداد تراش آہستہ آہستہ مختلف آلات کی شکل میں بننے لگا۔

مداد تراش کی اقسام

ترمیم
 
عام مداد تراش
 
برقی مداد تراش

مداد تراش کی متعدد قسمیں ہیں:

  1. عام مداد تراش: جس میں مداد کو داخل کرکے ہاتھ سے گھمایا جاتا ہے۔
  2. ڈبیا نما مداد تراش: اس میں مداد تراش ایک ڈبی میں نصب ہوتا ہے۔
  3. میز پر نصب مداد تراش: یہ مداد تراش میز پر نصب ہوتا ہے، اندر ایک بلیڈ اور باہر سے گھمانے کے لیے ایک خاص چیز بنی ہوتی ہے۔ مداد کو اندر ڈال کر باہر سے ہاتھ کے ذریعہ گھما دیا جاتا ہے اور اندر بلیڈ گھوم جاتا ہے اور یوں تراشنے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
  4. برقی مداد تراش: پنسل کو اندر داخل کر دیا جاتا ہے۔ بجلی کی مدد سے اس کا بلیڈ گھومتا ہے اور بنا کسی دستی مدد کے مداد کو تراش دیتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم