پیک مین

آرکیڈ ویڈیو گیم

پیک مین (Japanese: パックマン Hepburn: Pakkuman)  جسے انگریزی میں PAC-MAN کہتے ہیں ، ایک آرکیڈ گیم ہے جسے نیمکو نے بنایا اور جاپان میں پک مین [1][2] کے نام سے 1980 میں ریلیز کیا۔

پیک مین کا کردار ایک جاپانی ویڈیو گیم ڈیزائنر تورو اواتانی (انگریزی: Toru Iwatani)نے بنایا تھا۔  متحدہ ریاست ہائے امریکا میں ایک کمپنی مڈوے گیمز کو  تقسیم کار کا لائسنس دیا گیا جس نے اکتوبر انیس سو اسی میں اسے ریلیز کیا۔

اپنی اصلی ریلیز کے وقت سے لے کر آج تک پیک مین اپنی طرز کے ایک کلاسک کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسے 1980 کے معروف کلچر [3]کا آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔ اپنی ریلیز کے وقت سے لے کر نہ صرف پیک مین بہت مشہور ہے بلکہ اس سے اس نام سے ماخوذ یا متاثر دوسری چیزیں بھی شہرت کی حامل ہیں جن میں پیک مین متحرک ٹی وی سیریز اور بکنر اور گارشیا  کا ٹاپ ٹین ہٹ  گانا "پیک مین فیور" شامل ہے۔

پیک مین گیم  نوے کی دہائی میں بہت مقبول رہی اور 21 ویں صدی میں بھی مقبولیت کا ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

کھیل طریقہ

ترمیم
 
کھیل کا عکس

پیک مین کو کھلاڑی ایک کھلیان سے گزارتا ہے جس میں بہت سے دانے موجود ہوتے ہیں، انھیں پیک دانے کہا جاتا ہے اور چار بھوت نما دشمن : بلنکی، پنکی، ان کی اور کلائڈ۔

پیک مین مقبول ترین گیم

ترمیم

پیک مین  کی ریلیز کے وقت سپیس انویڈرز اور اسٹیرائیڈز آرکیڈ ویڈیو گیم  کی مشہور گیمز تھیں۔ پیک مین نے ایک نئی طرز کو جنم دیا اور اسے ویڈیو گیم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ پیک مین آرکیڈ گیمز کی تاریخ میں سب سے مقبول گیم [4] مانی جاتی ہے۔

پیک مینکا کردار تیس سے زیادہ مختلف ویڈیو گیمز کے لیے لائسنس کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ لاتعداد غیر صدقہ اور غیر لائسنس یافتہ چربوں اور کاپی گیمز میں استعمال ہو چکا ہے۔

ڈیوی براؤن انڈیکس کے مطابق امریکی صارفین میں پیک مین برانڈ کے بارے میں سب سے زیادہ آگاہی پائی جاتی ہے، 94 فیصد پیک مین کے کیریکٹر کو پہچانتے ہیں۔

پانچویں گیمز کے سنہرے دور سے پاک میں پیک مین سب سے زیادہ چلنے والی ویڈیو گیم فرینچائز ہے۔

کمائی کے ریکارڈ

ترمیم

پیک مین سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ویڈیو گیم میں سے ایک بن چکی ہے، نوے کی دہائی میں ڈھائی بلین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کرچکی تھی۔ اگر افراط زر کو شامل کر لیا جائے تو پیک مین کی کل کمائی بارہ بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

پیک مین کا گوگل ڈوڈل ورژن ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے سال 2010 میں دیکھا جو پیک مین کے کردار کے لیے گوگل کا خراج عقیدت تھا۔

میوزیم میں شمولیت

ترمیم

پیک مین کے کردار کو سمتھ سونین انسٹی ٹیوٹ، واشنگٹن ڈی سی (Smithsonian , Washington DC) اور نیویارک میوزیم آف ماڈرن آرٹ (Museum of Modern Art) میں شامل نوادرات میں جگہ مل چکی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Namco Bandai Games Inc. (June 2, 2005)۔ "Bandai Namco press release for 25th Anniversary Edition" (بزبان اليابانية)۔ bandainamcogames.co.jp/۔ December 30, 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 10, 2007۔ 2005年5月22日で生誕25周年を迎えた『パックマン』。 ("Pac-Man celebrates his 25th anniversary on May 22, 2005", seen in image caption) 
  2. Tony Long (October 10, 2007)۔ "Oct. 10, 1979: Pac-Man Brings Gaming Into Pleistocene Era"۔ Wired۔ September 11, 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 10, 2007۔ [Bandai Namco] puts the date at May 22, 1980 and is planning an official 25th anniversary celebration next year. 
  3. "Pac-Man still going strong at 30"۔ UPI.com۔ May 22, 2010۔ October 22, 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2012 
  4. Parish, Jeremy (2004)۔ "The Essential 50: Part 10 – Pac Man"۔ 1UP.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 31, 2006