پےڈے لون
پے ڈے لون (payday loan) سے مراد ایسا چھوٹا قرضہ ہوتا ہے جو کم مدت کے لیے بغیر رہن کے دیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ قرض لینے والے مزدور ہوتے ہیں جن کی سابقہ ملازمت اور آمدنی کی صورت حال سے قرض دہندہ واقف ہوتا ہے۔ ایسے قرضوں پر شرح سود عموماً 30 سے 40 فیصد سالانہ ہوتی ہے جو بہت زیادہ ہے۔ یہ غریبوں کی مجبوری سے ناجائز فائیدہ اٹھانے کا ایک طریقہ ہے۔