بچوں پر جبری مشقت کے خلاف عالمی دن یعنی چائلڈ لیبر ڈے (محنت کش بچوں کا عالمی دن ) دنیا بھر میں 12جون کو منایا جاتا ہے ۔

بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن
عرفیتWDACL
منانے والےاقوام متحدہ کے رکن ممالک
تاریخ12 جون
تکرارسالانہ

پس منظر ترمیم

اس دن سماجی تنظیموں کی طرف سے مختلف تقریبات کااہتمام کیاجاتا ہے تا کہ محنت کش بچوں کے مسائل کوحکومت و دیگر ذمہ داران تک موثر طریقے سے پہنچایا جا سکے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ 10لاکھ بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں،پاکستان میں غربت ،بے روزگاری و مہنگائی نے غریب بچوں کو اسکولوں سے اتنا دور کر دیا ہے کہ ان کے لیے تعلیم ایک خواب ہی بن کر رہ گئی ہے۔ یہ معصوم بچے بوٹ پالش کے کام سے لے کر ہوٹلوں،چائے خانوں، ورکشاپوں، مارکیٹوں،چھوٹی فیکٹریوں ،گاڑیوں کی کنڈیکٹری،بھٹہ خانوں،سی این جی اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کے شیشے صاف کرنے سمیت دیگر بہت سے جبری مشقت کے کام کرتے ہیں ۔