چار باغ احمدی
چار باغ احمدیقدیم اردو (دکنی) زبان میں تیرھویں صدی کے وسط میں لکھی گئی سیرت پر کتاب ہے۔
- اس کے مصنف شیخ حسرت کرنولی (1278ھ) جنھوں نے نثر میں یہ تصنیف کی ہے کتاب کا سن تصنیف 1270ھ ہے اس کی ابتدا میں 49 اشعار ہیں جو دراصل کتاب کا خلاصہ ہے۔* اس کی وجہ مصنف نے یہ بیان کی کہ ان کے بچے تقاضا کرتے کہ رسول اللہ ﷺ کے احوال و سیر (اردو)ہندی میں لکھیں کہ ہمیں پڑھنے کی سعادت حاصل ہو۔
- پوری کتاب کو چار باغوں میں تقسیم کیا گیا۔
- (1)پہلے باغ میں پیدائش، نور محمدﷺ اس کی فضیلت اور اس کے کرشمات کا ذکر کیا گیا۔
- (2) دوسرے باغ میں ولادت آنحضرت کا ذکر کیا گیا۔
- (3) تیسرے باغ میں حضرت خدیجہ سے رسول اللہ کے نکاح کا ذکر کیا گیا ۔
- (4) چوتھے باغ میں جبریل کے وحی لے کر نازل ہونے کا بیان ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اردو نثر میں سیرت رسول،صفحہ273، ڈاکٹر انور محمود خالد، اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور 1989ء