چار قل
قرآن پاک کی آخری سورتوں میں سے چار سورتیں لفظ قل سے شروع ہوتی ہیں۔ سورۃ اخلاص، سورۃا لکافرون، سورۃ الناس، سورۃ الفلق۔ چار قل انہی سے مراد ہے۔ مسلمان ان سورتوں کا ورد کرتے ہیں تاکہ خوف سے محفوظ اور پناہ اور حفاظت میں رہیں۔ عرس، فاتحہ اور ایصال ثواب میں بھی انھیں پڑھا جاتا ہے۔ اس لیے مرنے کے دوسرے تیسرے دن فاتحہ کی تقریب کو بھی قل کہتے ہیں۔