چلڈرن ہسپتال، لاہور
چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ، مئی 1995 میں قائم کیا گیا، بچوں کا ایک سرکاری ہسپتال ہے جو فیروز پور روڈ ، لاہور ، پنجاب ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ادارہ محکمہ صحت پنجاب کے تحت آتا ہے۔
چلڈرن ہسپتال، لاہور | |
---|---|
پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ | |
جغرافیہ | |
مقام | فیروزپور روڈ، لاہور، Pakistan |
متناسقات | 31°28′48″N 74°20′35″E / 31.4801°N 74.3430°E |
تنظیم | |
ہسپتال کی قسم | درس و تدریس |
روابط | |
ویب سائٹ | www |
Lists | Hospitals in Pakistan |
تاریخ
ترمیم1984ء میں چائلڈ ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا خیال پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اگرچہ ہسپتال کی تعمیر 1990ء میں شروع ہوئی تھی ٖلیکن بیرونی مریضوں کا شعبہ مئی 1995ء تک نہیں کھولا گیا تھا۔ جبکہ ایمرجنسی سروسز اکتوبر 1996 میں اور اندرونی مریضوں کی خدمات دسمبر 1998ء میں شروع ہوئی تھیں۔ [1] چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ مختلف شعبوں میں ڈاکٹروں کی ایک بہت بڑی تعداد کو پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقی منصوبوں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ یہ ادارہ اسکول آف نرسنگ اور اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پر مشتمل ہے۔ [2] پروفیسر سعید الحق اس ہسپتال کے پہلے پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے جنھوں نے ابتدائی طور پر یہ خیال پیش کیا اور یہ خیال پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کو 1984ء میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے سامنے پیش کیا۔
شعبہ جات
ترمیم- انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ
- اسکول آف نرسنگ
- نرسنگ میں بیچلر آف سائنس (بی ایس این)
- اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز
- ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (ڈی پی ٹی)
- ڈینٹل ٹیکنالوجی میں بی ایس سی
- میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں بی ایس سی
- میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی میں بی ایس سی
- پیشہ ورانہ تھراپی میں بی ایس سی
- آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی میں بی ایس سی
- تقریر اور زبان کے پیتھالوجی میں بی ایس سی
حوالہ جات
ترمیم
- ↑ "چلڈرن ہسپتال لاہور"۔ چلڈرن ہسپتال
- ↑ "چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ"۔ مرحم