چنغوز بند
(چنغوز ڈیم سے رجوع مکرر)
چنغوز ڈیم ایک بارانی بند ہے جولتمبر گاؤں کے قریب ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان میں واقع ہے۔ جو مقامی سطح پر آبپاشی کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے یہ بند مکمل ہوا ہے 2006ء میں جس کی بلندی 43 میٹر(141 فٹ) ہے یہ لتمبر سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر کرک شہر سے مشرق کی طرف ہے ۔ یہ ڈیم مشرق و مغرب میں پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے یہ ڈیم کرک اور گرد و نواح کے دیہاتوں کے لیے معاشی ضروریات کو پورا کرتا ہے خاص طور پر لتمبر، شریف والا،منڈاوا اوراکروالا کے لیے اس سے ایک نہر نکالی گئی ہے جو سارا سال پینے کے پانی اور فصلوں کی سیرابی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ [1]
چنغوز بند | |
---|---|
ملک | پاکستان |
مقام | خیبر پختونخوا |
درجہ | In-use |
ڈیم اور سپل وے | |
بلندی | 43 میٹر (141 فٹ) |
ذخیرہ آب | |
کل گنجائش | 6,000,000 میٹر3 (4,864 acre·ft) |