چودھری محمد حسین
علامہ اقبال کے بچوں کے گارڈین ، صدر مزار اقبال کمیٹی
چوہدری محمد حسین 1917ء میں علامہ اقبال سے آپ کا تعلق قائم ہوا۔ علامہ اقبال کے کہنے پر آپ نے شعر گوئی ترک کی اور نثر میں سنجیدہ موضوعات پر لکھنے لگے۔ آپ نے علامہ اقبال کے شعری مجموعوں اسرار خودی‘ پیام مشرق‘ زبور عجم‘ جاوید نامہ اور ارمغان حجاز کے بارے میں مضامین لکھے۔ علامہ اقبال نے آپ کو اپنے بچوں (جاوید اور منیرہ) کا گارڈین مقرر کیا تھا اس ذمہ داری کو آپ نے اقبال کی وفات کے بعد بارہ برس تک احسن طریقہ سے نبھایا۔ جب مزارِ اقبال کی تعمیر کے لیے کمیٹی قائم ہوئی تو آپ اُس کے صدر مقرر ہوئے۔ آپ کا انتقال 16 جولائی 1950ء کو ہوا۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی