چوروں کا بادشاہ (2022 فلم)
چوروں کا بادشاہ (انگریزی: King of Thieves) 2022ء میں ریلیز ہوئی یوربائی زبان زبان کی ایک نائیجیریائی فلم ہے جسے توپے ادیبایو اور ادیبایو تیجانی کی ہدایتکاری میں بنایا گیا ہے۔[1] اس فلم کے اہم کرداروں میں اودون لادے ادی کولا۔ فیمی ادی بایو، تویین ابراہم، برودا شگی، ادیبایو سلامی، لطیف ادی دیمجی اور ابراہیم چھتا ہیں[2] یہ فلم یوروبائی زبان کی اساطیری کہانی پر مبنی ہے اور اسے اس کے ہدایتکار فیمی ادیبایو کی یوپھوریا360 نے پروڈیوز کیا ہے۔ اس کے مشترکہ پروڈیوزر میں نییی اکنمولایان کی کمپنی انتھل اسٹوڈیوز ہے۔ 4 اپریل 2022ء کو فلم کا پریمئر رکھا گیا اور آئی میکس سنیما میں اس کے سارے کردار جمع ہوئے اور جہاں فلمی دنیا کے کئی قاقعات رونما ہوئے۔[3] 8 اپریل 2022ء کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں فلم ریلیز کر دی گئی۔[4]
چوروں کا بادشاہ | |
---|---|
فلم کا تشہیری پوسٹر | |
ہدایت کار |
|
پروڈیوسر | فیمی ادیبایو |
ستارے | |
دورانیہ | 110 منٹ |
ملک | نائیجیریا |
زبان | یوربائی زبان |
کردار
ترمیم- فیمی ادیبایو بحیثیت ایجسنکولے
- اودو لاندے ادیکولا بحیثیت اجیمرومی کا بادشاہ
- تویین ابراہم بحیثیت اجیرومی کی ملکہ
- ابراہیم چھتا
- لطیف ادی دیجمی
- عائشہ لوال
- برودا شگی
- سیگون ارینزی راوی
- مسٹر مکارونی
- دیلی ادولی
- ادیبایو سلامی
خلاصہ
ترمیمیہ کہانی سلطنت اجیرومی کے مشہور قصبہ کی ہے جہاں زندگی اپنے معمول پر جاری تھی کہ اجیسنکولے نامی ایک ڈکیت اور دہشت گرد اپنی دہشت سے پوری سلطنت میں افرا تفری پھیلا دیتا ہے۔ مگر سلطنت اپنی تمام تر اندرونی قوتوں بشمول ان کے شکاری، چوڑیل اور جادوگر کی مدد سے اجیسنکولے شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہے اور سلطنت میں پھر سے امن و آمان بحال ہو جاتا ہے۔[5]
نمائش
ترمیم4 اپریل 2022ء کو آئیمیکس سنیما، لیکی، لاگوس میں اس فلم کی نمائش کی گئی۔ نمائش کی تھیم ‘اساطیری اور خطرناک‘ رکھی گئی۔ اس نمائش میں متعدد فلمی ستارے شال ہوئے اور تھیم کے مطابق پوشاک پہن کر آئے تھے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Precious 'Mamazeus' Nwogu (2022-03-11)۔ "Check out the newly released trailer for 'King of Thieves' (Ogundabede)"۔ Pulse Nigeria (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2022
- ↑ "StarTimes hosts premiere of Femi Adebayo's 'King of Thieves'"۔ Punch Newspapers (بزبان انگریزی)۔ 2022-04-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2022
- ↑ "Femi Adebayo's King of thieves ready for public viewing"۔ The Guardian Nigeria News – Nigeria and World News (بزبان انگریزی)۔ 2022-04-09۔ 09 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2022
- ↑ Precious 'Mamazeus' Nwogu (2022-03-11)۔ "Check out the newly released trailer for 'King of Thieves' (Ogundabede)"۔ Pulse Nigeria (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2022
- ↑ "King of Thieves" (بزبان انگریزی)۔ 20 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2022
- ↑ Adeyinka Odutuyo (2022-04-06)۔ "Femi Adebayo, other stars arrive on horses at his carnival-like movie premiere"۔ Legit.ng - Nigeria news. (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2022