چکرکوٹ۔گلگت بلتستان کی سٹی جگلوٹ کا ایک مشہور قصبہ ہے جو KKH سے تقریبا 4سے5 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے;

میدان چکرکوٹ; زروٹ پائین ;زروٹ بالا۔سبل ;شمروٹ ;جگوٹ ;بلاس; پہوٹ; گاشو سمیت اس کے کئی چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں

پہاڑ کے دامن میں واقع اس وادی کے بیچو بیچ ایک دریاگزرتا جس کو سئی نالہ کہاجاتاھے جس کے دائیں بائیں سبزہ . مکئی کے کھیت اور لہلاتے درخت ہی۔اس دریا کا اصل منبع گاشو پہوٹ ہے، وہاں کئی جھیلیں اور بہت سارے آبشار ہیں۔

بہت آگے چھوٹے چھوٹے گلیشئر ہیں اور برفانی تودے بھی ہیں.

جگوٹ کے مقام پر پاور ہاؤسہے جس کے ساتھ ایف سی کے اہلکار بھی مامور ہیں اور محکمہ جنگلات کے ملازمین بھی.جنگلی لکڑیوں کی غیر قانون نقل و حمل کی نگرانی پر مامور ہیں۔ اس پاور ہاوس سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا ھوتیہے جو اس وادی سمیت جگلوٹ کے ضروریات کو بھی پورا کرتاھے اس سے آگے سرگہ ہے۔ سرگہ تک گاڑی جاتی ہے۔ روڈ کچا ہے مگر کافی کھلا ہے۔ چھوٹی گاڑیاں جیپ اور پراڈو  اور فور ویگو بھی جا سکتی ہے اس علاقے کااصل پیکنک مقام گاشو جہیل ہے اسی طرح پہوٹ بھی بہت خوبصورت ہے۔ اس کے علاوہ ٹروٹ مچھلیوں کا ہب ہے۔ انتہائی ٹھندے اور شفاف بہتے پانیوں میں ٹروٹ مچھلیاں بے تحاشا ہیں.