چکن تہاری
چکن تہاری کے بارے میں قیاس کیا جاتا ہے کہ اسے ہندوستان میں مسلم نوابوں نے رواج دیا۔ چکن تہاری اس سے ملتی جلتی ڈش تہاری سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں گوشت کا استعمال ہوتا ہے۔ حیدر آبادی چکن تہاری جنوبی ایشیا کے علاوہ دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں برصغیر کے لوگ آباد ہیں۔ [1]
ترکب اور اجزا
ترمیمچکن ادرک لہسن پسی ہری مرچیں پیاز خشخاش دہی کُٹی کالی مرچ ہری الائچی دار چینی لونگ تیز پات زیرہ چاول تیل نمک زیرہ
ترکیب
ترمیمچکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی لگا کر کچھ دیر مصالحہ جذب ہونے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات اور زیرہ ڈال کر کچھ دیر ایسے پکایا جاتا ہے کہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے اور وہ بھورے ہو جائیں۔ پھر مصالحہ جات میں تر چکن کو ہانڈی میں ڈال کر کچھ دیر پکایا جاتا ہے تاکہ چکن اچھی طرح گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔پانی ڈال کر پکنے دیا جاتا ہے، اُبال آنے پر چاول اور حسب ذائقہ نمک ڈالا جاتا ہے۔ پانی خشک ہونے تک پکنے دیا جاتا ہے تاکہ چاول ایک خاص حد تک پک جائیں۔ آخری مرحلے میں دھیمی آنچ پر چاول کو اچھی طرح پکایا جاتا ہے تاکہ مصالحے اور لوازمات کا ذائقہ چاولوں میں جذب ہو جائے۔ رائتہ یا پودینے کی چٹنی اضافی لذت کے لیے پکوان کا حصہ بنائی جاتی ہے۔ چکن تہاری کو کچھ علاقوں میں چکن پلاؤ بھی کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ [2] اس کے علاوہ اسے آلو گوشت کی تہاری بھی کہا جاتا ہے۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Hyderabadi Chicken Tahari Recipe"۔ TimesofIndia۔ 17 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2016
- ↑ "Indian Chicken Pulao / Tahari"۔ saffronstreaks۔ 17 مارچ 2021۔ 29 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولائی 2018
- ↑ "آلو گوشت کی تہاری"۔ چلی ڈش۔ 17 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ nan [مردہ ربط]