چکن سینڈوچ
چکن سینڈوچ ایک ایسا سینڈوچ ہوتا ہے جو عام طور پر بغیر ہڈی کی ابلی ہوئی مرغی کی بوٹیوں کے ریشوں سے بنتا ہے، چکن کو ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کے درمیان یا روٹی پر یا رول پر پیش کیا جاتا ہے۔ "چکن سینڈوچ" کے تغیرات میں چکن برگر، بن پر چکن، چکن، گرم چکن یا چکن سلاد سینڈوچ شامل ہیں۔ امریکی انگلش میں سینڈوچ کا مطلب روٹی کے دو ٹکڑے ہوتے ہیں جن میں رول اور بن شامل ہوتے ہیں۔ برطانوی انگریزی میں (اور کچھ دیگر قومی انگریزی اقسام جیسے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ)، لفظ سینڈوچ کو کچھ اور انداز میں بیان کیا گیا ہ، ے اس کے لیے روٹی کے ٹکڑوں کو روٹی سے کاٹنا پڑتا ہے اور پھر اسے بھرنے کے ساتھ ایک رول یا بن طور پر پیش کیا جاتا ہے، عام طور پر اسے سینڈوچ نہیں کہا جاتا ہے۔ پکے ہوئے چکن بریسٹ کے ساتھ ایک بن کو عام طور پر امریکا میں چکن سینڈوچ کہا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایسی ڈش کو سینڈوچ نہیں سمجھا جاتا اور اس کی بجائے اسے عام طور پر چکن برگر کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر امریکی اس طرح کی ڈش کو برگر کے طور پر شمار نہیں کرتے کیونکہ امریکی عام طور پر قیمہ یا پسے گوشت سے بنے چپٹے ٹکڑے کو برگر سمجھتے ہیں۔[1][2]
ترکیب
ترمیمشمالی امریکا میں، سینڈوچ عام طور پر چکن بھرائی یا پیٹی، اوپری اجزا اور بریڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ مرغی کے گوشت کو خوب تل کر، گرل، روسٹ یا ابالا جاتا ہے اور پھر اسے گرم یا ٹھنڈا پیش کیا جاتا ہے۔ سفید یا سرخ گوشت کا چکن استعمال کیا جاتا ہے۔ کٹے ہوئے چکن کو کسی شکل میں، جیسے چکن سلاد، چکن سینڈوچ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور شکل سرد کٹوتیوں کے ساتھ بنائی جاتی ہے۔ سینڈوچ کو لپٹی روٹی یا رول کی طرح بھی بنایا جا سکتا ہے، جس میں اجزاء کو چپٹی بریڈ کے اندر لپیٹ دیا جاتا ہے، جیسے ٹارٹیلا۔ سینڈوچ کی دوسری قسم میں جس میں اطرف سے برگر بند نہیں ہوتا، گرم چکن کو روٹی کے اوپر گریوی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
نگارخانہ
ترمیماقسام
ترمیمچکن برگر
ترمیمہیمبرگر پیش کرنے والے کچھ ادارے چکن سینڈوچ بھی پیش کرتے ہیں، جو صارفین کو گائے کے گوشت کا متبادل فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح کے سینڈوچ کو بہت سے ممالک میں " بن پر چکن" یا "چکن برگر" بھی کہا جاتا ہے اور اسے ہیمبرگر بن پر اسی طرح کے مصالحہ جات اور اوپری اجزا کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جیسا کہ ہیمبرگر پر کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس تناظر میں زیادہ تر چکن سینڈوچ عام طور پر تلی ہوئی یا گرل شدہ چکن بریسٹ(سینے کی بوٹی) کا استعمال کرتے ہیں۔ چکن برگر کو چکن کی گرل یا تلی ہوئی بوٹیوں سے بھی بنایا جا سکتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمبرگر کنگ گرلڈ چکن سینڈوچ
چکن سینڈوچ وار
سینڈوچ کی فہرست
میک چکن
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "14 Names Other Countries Have For Food That Will Confuse Every Aussie"۔ Punkee (بزبان انگریزی)۔ 2021-07-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2022
- ↑ "Recipes for tasty, crunchy & saucy American style sandwiches"۔ Unilever Food Solutions (بزبان انگریزی)۔ 09 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2022۔
Expect a blank look if you’re in the States and ask for a chicken burger ‘cause they ain’t got a clue what the hell you’re talking about.۔. It’s just what we call burgers, Americans call sandwiches.۔.