چکوال کی سوغات
چکوال کی سوغات ریوڑی شہر چکوال کی خاص اور قدیم سوغات ہے۔ یہ دیسی گھی سے بنی ہوئی ایک مخصوص طرز کی مٹھائی ہے۔ ریوڑی کا نام آتے ہیں چکوال کا نام ذہن میں آتا ہے۔
اصل بانی
ترمیمچکوال کی سوغات ریوڑی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی شخصیت کا نام حاجی فضل الٰہی ہے جن کا تعلق دیوالیاں سے ہے یہ 1950ء کے لگ بھگ چکوال شہر منتقل ہوئے اور ہسپتال روڈ پر ایک چھوٹی سی دکان بنائی کچھ عرصہ بعد یہ دکان ظفر ہوٹل بن گئی جس پر ریوڑی، دودھ دہی اور گول مٹھائی فروخت ہوتی، اس وقت تک یہ عام لفافوں میں دی جاتی 1970ء میں اسے ظفر ریوڑی کا نام دیا گیا جو1990 تک چلتا رہا ۔
پہلوان ریوڑی
ترمیم1991/92 میں چکوال ریوڑی کو پہلوان گروپ نے ایک نئی پہچان دے دی اسے تجارتی سطح پر متعارف کرایا اور اس کی دور جدید کے مطابق تشہیر کی گئی جو اب بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکی ہے۔ اور یورپ سمیت بہت سے ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔ پہلوان ریوڑی شہر چکوال کی خاص سوغات ہے۔ یہ دیسی گھی سے بنی ہوئی ایک مخصوص طرز کی مٹھائی ہے۔
ترقی کی منازل
ترمیم1995ء تک ریوڑی ہاتھ سے تیار کی جاتی رہی اس کے بعد جدید مشینری آگئی جس سے اس کا معیار بھی بہتر ہوتا گیا وقت کے ساتھ خاکی لفافے کی جگہ پلاسٹک کے لفافے نے لی اب خوبصورت پیکنگ نے لے لی ہے۔
استعمال اشیاء
ترمیماس سوغات میں پشاوری گڑ،سکھر کا تیل، چینی،گلوکوز، گھی ،آلائچی اور تل استعمال کیے جاتے ہیں۔
ریوڑی کا موسم
ترمیماس کا ستمبر سے مارچ تک کا موسم ہے لیکن پورا سال استعمال ہوتی ہے اس کے موسم میں اڑھائی سو من ریوڑی تیار ہوتی ہے اور لوگ بطور تحفہ ایک دوسرے کو دیتے ہیں۔
نام
ترمیمکئی ناموں سے چکوال کی سوغات مارکیٹ میں موجود ہے جن میں پہلوان ریوڑی، ظفر ریوڑی، انمول ریوڑی اور پنجاب ریوڑی زیادہ مشہور ہیں۔