چھترارو ھواز(چترال کی آواز)
پاکستانی پشتو ٹیلویژن خیبر نیوز کا پہلا کھوار مشہور پروگرام۔ 2009 میں شروع ہونے والے اس پروگرام میں بے شمار لوگوں کے انٹرویوز کیے گئے۔ جن میں شہزادہ محی الدین، مولانا عبد الاکبر چترالی، قاضی فضل الھی، فرداد علی شاہ، سلیم خان، سلطان محمود، حبیب الرحمان، سید ولی شاہ اور دیگر ممتاز چترالی اور شخصیات بھی شامل ہیں۔ چھترارو ھواز لا ئیو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال، سوات، گلگت بلتستان، افعانستان، چین اور ھندوستان میں بولی جانے والی زبان کھوار کے پہلے ٹیلی ویژن پروگرام کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اس پروگرام کے میزبان رحمت عزیز چترالی ہیں اور چترالی زبان میں خبریں ژانو یار بیگ پیش کرتے ہیں، پروگرام کے پروڈیوسرز کامران رضا اور شفقت تاشفین، داود جان پروگرام منیجر، کامران حامد راجا چیف ایگزیکٹیو اور ممتاز صحافی حسن خان ڈایرکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیرز کے طور پر کام کر رہے ہیں [1]
چھترارو ھواز(چترال کی آواز) | |
---|---|
تخلیق کار | ، چیف ایگزیکٹیو خیبر نیوز کامران حامد راجہ |
پیش کردہ | رحمت عزیز چترالی |
نشر | پاکستان |
تیاری | |
دورانیہ | پچاس منٹس |
نشریات | |
چینل | خیبر نیوز |
2، اپریل 2009 | |
بیرونی روابط | |
چھترارو ھواز/ ویب سائٹ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 08 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2012