چھٹی افواج ریاستہائے متحدہ امریکہ
چھٹی افواج ریاستہائے متحدہ امریکا (انگریزی: Sixth United States Army) ریاستہائے متحدہ امریکا کی افواج کا ایک حصہ ہے۔ پہلے اسے 1943ء میں جاپان کے اندر داخل ہونے کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر جاپان نے ہتھیار ڈال دیے۔ چھٹی فوج مختلف ذمہ داریاں سبھالتی رہی جس میں افواج کی تربیت بھی شامل رہی۔ اکتوبر 1994ء میں چھٹی فوج کو ختم کیا گیا۔ مگر 2007ء میں جنوبی افواج کو یہی نام دے کر اسے دوبارہ قائم کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ کہ اس کا علامتی نشان یہودیوں کا مشہور چھ کونوں والا ستارہ ہے جو یہودیوں کی مذہبی علامت اور اسرائیل کے پرچم کا حصہ بھی ہے۔ اس طریقہ سے تمام چھٹی افواج کے لوگ اپنے کندھے پر اسرائیلی نشان چھ کونوں والا ستارۂ داؤود لگاتے ہیں۔