چینائی کارپوریشن کی ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول سوسائٹی

چینائی میں ایڈز کی روک تھام کا سرکاری ادارہ

چینائی کارپوریشن کی ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول سوسائٹی (انگریزی: Chennai Corporation AIDS Prevention & Control Society ) چینائی شہر کے بلدی حدود اور یہاں کی بلدیہ کے تحت ایڈز اور ایچ آئ وی کے بارے میں عوامی بیداری کا کام کرتی ہے۔[1][2]

چینائی کارپوریشن کی ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول سوسائٹی میں شامل ٹیم

ترمیم

چنئی کارپوریشن کا محکمہ صحت چینائی کارپوریشن کی ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول سوسائٹی کے انتظامی دیکھ ریکھ کے لیے ذمہ دار ہے۔ انتظامی مجلس کے طور پر شہر کے میئر (میربلدیہ) اس کے سرپرست ہیں۔ ان کے علاوہ کمشنر، صدر اور نائب کمشنر، منصوبوں کے ڈائریکٹر وغیرہ شامل ہیں۔ برسرخدمت صدر کی قیادت میں کمیٹی نے مختلف سوسائٹی سے متعلق فیصلے لیے ہیں۔[3]

غیر تشفی بخش کام

ترمیم

ناقدین کا دعوٰی ہے کہ چینائی کارپوریشن کی ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول سوسائٹی دوسری ایڈز کنٹرول سوسائٹيوں کی طرح فعال نہیں ہے۔ اس کی مثال سوسائٹی کی ویب سائٹ ہے جس کا ڈومین نام کی رجسٹریشن 6 مئی 2012 کو ختم ہو چکا ہے اور ممکنہ طور پر ویب گاہ کا اکاؤنٹ بھی جلد ہی ہٹا دیا جائے گا۔ یہ بادجود اس کے ہے کہ شہر میں ایڈز کے کئی مریض ہیں اور لوگوں کو اس مرض کے بارے میں معلومات اور معالجے کے بارے میں جاننے کی سخت ضرورت ہے۔[4]

عوام سے رابطے کے لیے سوسائٹی نے ٹوئٹر پر ایک کھاتہ کھولا مگر یہ بھی تقریبًا ناکارہ ہے کیوں کہ اس پر سوسائٹی کی جانب سے آخری پیغام 2 دسمبر 2011 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Municipal Corporation and HIV and AIDS program"۔ Govt of India Ministry of Housing and Urban Poverty Alleviation۔ 04 دسمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2012 
  2. "Www.capacs.org in Chennai"۔ Antya.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2012 
  3. "About CAPACS"۔ Tripod۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2012 
  4. "www.capacs.org Notice: This domain name expired on 06/05/2012 and is pending renewal or deletion. "۔ GoDaddy.com۔ 27 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2012 
  5. "CaPaCs (capacs1) on Twitter."۔ CAPACS۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2012