چینچ ڈاٹ آرگ (انگریزی: Change.org) ایک محضری ویب سائٹ ہے جو امریکی کمپنی چینج ڈاٹ آرگ انکارپوریشن کے زیر اہتمام مصروف عمل ہے۔[1] کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویب سائٹ کے سو ملین سے زائد صارفین[2] ہیں۔ کمپنی کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔[3] اس ویب سائٹ کا مقصد دنیا بھر کے عوام کو حکام بالا کے لیے اپنے مسائل و مشکلات پر محضر تیار کرنے اور انہیں پیش کرنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔[4] ورجن امریکا،[5] ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن سوسائٹی جیسے ادارے اس ویب سائٹ کا تعاون کرتے اور اپنے محضر کی تشہیر کرتے ہیں۔[6] چینچ ڈاٹ آرگ کا مشن اس کے اپنے الفاظ میں کچھ یوں ہے: "عوام جس تبدیلی کے خواہش مند ہیں انہیں خود اس تبدیلی کو لانے کے لیے آگے بڑھانا۔"[7] چنانچہ اس ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے جو محضر پیش کیے جاتے ہیں ان میں اقتصادی و فوجداری انصاف، انسانی حقوق، تعلیم، ماحولیات کا تحفظ، حقوق حیوانات، صحت اور محفوظ غذا جیسے موضوعات خاصے مقبول ہیں۔

چینج ڈاٹ آرگ
Change.org logo.svg
Change.org کا لوگو
Change.org screenshot (2017).png
سنہ 2017ء کے ایک محضر کا اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
نجی
قیامفروری 7، 2007؛ 16 سال قبل (2007-02-07)
ڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا
صدر دفاتر
علاقہ خدمتدنیا بھر میں
بانیBen Rattray
کلیدی لوگBen Rattray
(CEO)
Jennifer Dulski
(President and COO))
صنعتانٹرنیٹ
ملازمین300
ویب سائٹchange.org
الیکسا درجہPositive decrease 1,490 (جون 2018)

حوالہ جاتترميم

  1. "Change.org". B Corporation. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2016. 
  2. "Change.Org Social Platform Hits 100 Million Users". Change.org. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2015. 
  3. "Ben Rattray and Change.org". 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  4. "Change.org gets $25 million from big names". 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  5. "Virgin America found brand advocates to enter a new market" (PDF). 01 فروری 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2018. 
  6. Alter، Jonathan. "For Change.org, a Better World Is Clicks Away". Bloomberg. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2018. 
  7. Farr، Christina (17 May 2013). "Change.org CEO shows how coral should get her tits out change the face of health care (Q&A)". VentureBeat. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2013. 

بیرونی روابطترميم