2008 بچّہ دودھ گھوٹالا بچوں کے پینے کے دودھ میں بڑے پیمانے پر مے لامن (melamine) کی ملاوٹ، اس کے نتائج اور رد عمل کا واقعہ ہے جو چین میں پیش آیا۔ کیمیاوی مرکب کو دودھ میں پروٹین کے تناسب میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیاتھا. اس سے پہلے بھی 2007ء میں پالتو جانوروں کی غذا میں اس کی ملاوٹ کے باعث کافی شور برپا ہوا تھا۔

22 ستمبر 2008ء تک ملاوٹ کے سبب 53000 بچے بیمار، 12،800 اسپتال میں داخل اور 4 جا بحق ہو تھے۔ ابتدائی مرحلے میں توجہ سب سے زیادہ بکنے والے سانلو گروپ پر مرکوز کرنے کے بعد مزید تحقیقات سے 21 مزید کمپنیوں کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف ہوا۔ واقعہ نے صرف چين میں تحفظ غذا اور بدعنوانی پر سوالیہ نشان لگا دیا بلکہ چین کی غذائی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا۔ گیارہ ممالک نے چین سے غذائی برآمدات مکمل طور پر روک دی- گھوٹالے کے سبب بہت سے اعلی عہدے دارن کو استعفاء دینا پڑا۔