چین اسکالرشپ کونسل (انگریزی: China Scholarship Council) ( سی ایس سی) کا انعقاد 1996ء میں کیا گیا تھا۔یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور براہ راست وزارت تعلیم برائے چین کے ملحق ہے۔چین اسکالرشپ کونسل بیرون میں تعلیم حاصل کرنے والی چینی طالبعلموں اور چین میں پڑھنے والے غیر ملکی طالبعلموں کو وظیفہ دیتی ہے۔[1] یہ ایجنسی کچھ مخصوص بیرونی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لیے چینی طلبہ اور چین میں پڑھنے والے افراد کو وظیفہ دیتی ہے۔[2] قومی اسکالرشپ فنڈ میں کونسل رقم خرچ کرتی ہے۔اس کے لیے متعدد قوانین اور پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔ان پالیسیوں کا مقصد چین میں پڑھنے والے بیرونی طلبہ اور بیرون میں پڑھنے والی چینی طلباکے مسائل کو حل کرنا ہے۔ ساتھ ہی ان کو ضروری حد تک مالی مدد بھی دی جاتی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند طلبہ اپنا خواب پورا کر سکیں۔ کونسل دوطرفہ اور یک طرفہ وظیفہ اور کثیر جہتی وظیفہ اور مسائل کو بھی دیکھتی ہے اور ان کا حل نکالتی ہے۔اس کے تحت اندرون اور بیرونی یونیورسٹیوں میں طلبہ کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ آپس میں تعلیمی تعاون بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں وظیفہ، پروجیکٹ کا بھی تبادلہ ہوتا ہے۔کونسل ایسے پروجیکٹوں کو بھی معاوضہ دیتی ہے جس سے چینی کے تعلیمی تنظیم اور ڈھانچہ کو فائدہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے چین میں تعلیم اور تعقیق کا معیار بڑھتا ہے۔ دوسرے ممالک سے دوستی بڑھتی ہے۔دوسرے ممالک کی یونیورسٹیوں سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی تعاون اور دیگر امور میں تعاون لیا اور دیا جاتا ہے۔[3] ریاست کونسل کے لیے فنڈ مختص کرتی ہے، اس کے علاوہ اندرون ملک اور بیرون سے چندہ بھی ملتا ہے۔[4][5] چین اسکالرشپ کونسل سے ملنے والے وظیفوں میں مرکزی حکومت چین کی طرف سے ملنے والے وظیفے، علاقائی حکومت سے ملنے والے وظینے،کنفیوشس ینسٹیٹیوشن اسکالرشپ، اسکول اسکالرشپ، انٹرپرائز اسکالرشپ کے علاوہ بھی دیگر کئی طرح کے وظیفے شامل ہیں۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "CSC-Basic Information"۔ 01 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2019 
  2. Li Yan (7 Jun 2018)۔ "Bigger Chinese scholarships attract foreign students to boost soft power"۔ ECNS.cn۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2018 
  3. Erika Ebsworth-Goold (27 Oct 2018)۔ "Washington University strengthens international ties"۔ The Source Washington University in St. Louis۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2018 
  4. Chinese Ministry of Education (5 Jul 2018)۔ "Proposals for 2019 International Cooperation Training Programs for Innovative Talents (关于做好2019年创新型人才国际合作培养项目申报工作的通知)" (PDF)۔ Chinese Scholarship Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2018 
  5. "XMU's talent project approved by China Scholarship Council"۔ Xiamen University۔ 20 Jan 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018 
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 19 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2019