معلومات نامہ
ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ
(ڈائريكٹري سے رجوع مکرر)
ڈائریکٹری؛ معلومات نامہ؛ ہدایت نامہ؛کتاب ٹیلی فون؛ دستور العمل؛ دینی مسائل کی کتاب؛ کتاب معلومات۔ ایک کتاب جس میں کسی ملک یا کئی ایک ممالک کے خاص پیشہ وروں، عہدے داروں یا فرموں اور کارخانوں کے پتے مع مخصوص پیشیوں کے درج ہوں۔ اس قسم کی کتاب سے جس فرم کا مکمل اور درست پتہ چاہیں مل سکتا ہے۔ کسی خاص صنعت یا پیشے کی فرموں کی تلاش ہو تو ان کے پتے بھی مل سکتے ہیں۔ اس قسم کی ڈائریکٹری تجارتی ڈائریکٹری کہلاتی ہے۔ ٹیلفون ڈائریکٹری میں ایسے اشخاص کے پتے اور ٹیلفون کے نمبر درج ہوتے ہیں۔ جنھوں نے اپنے ہاں ٹیلی فون لگا رکھا ہوا۔ کمپیوٹر کی اصطلاح میں فولڈر یا ڈائریکٹری کی اصطلاح ایسی جگہ کے لیے استعمال ہوتی ہے جس میں فائلوں کو رکھا جاتا ہے۔