ڈائل اپ انٹرنیٹ رسائی
(ڈائل اپ انٹرنیٹ سے رجوع مکرر)
چرخہ-زبر انٹرنیٹی رسائی (dial-up internet access) ایک قسم کی انٹرنیٹی رسائی کو کہا جاتا ہے جس میں عوامی بدیل ہاتفی نیٹ ورک (public switched telephone network) کی سہولت کو ہاتفی خطوط کی مدد سے کسی انٹرنیٹ خدمت فراہم کنندہ (internet service provider) سے اتصال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ dial کا لفظ اصل میں لاطینی کے dies سے نکلا ہے جس کے معنی دن کے ہوتے ہیں اور اس کو ابتدا میں سورج گھڑی (sundial) کے لیے استعمال کیا جاتا تھا؛ پھر اس کا مفہوم کسی بھی ایسی گول قرص نما شے کے لیے وسیع ہو گیا جس پر کوئی چیز (جیسے سوئی) گردش کرتی ہو؛ گھڑی کے لیے بھی چرخۂ صفحۂ ساعت کا لفظ دیکھنے میں آتا ہے۔ ہاتف کے لیے اس کا استعمال پرانے انگلی سے گھما کر ملائے جانے والے موبائل فونات سے شروع ہوا یعنی جس میں dial نما یا چرخ نما چیز کو اعداد پر گھمایا جاتا تھا۔